سعودی عرب: جعلی اقامے بیچنے والا گروہ گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 14 اگست، 2020

سعودی عرب: جعلی اقامے بیچنے والا گروہ گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں جعلی اقامے بیچنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی تارکین کو جعلی اقامے بیچنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ اس گروہ پر پولیس ایک عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھی، گزشتہ روز پولیس نے سابقہ اطلاعات اور نگرانوں کی رپورٹس کی بنیاد پر گروہ کے اڈے پر چھاپا مارا۔

عرب میڈیا کے مطابق جعل سازوں کے خلاف کارروائی میں اڈے سے سعودی شہری سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا، غیر ملکیوں میں 2 شامی اور 2 پاکستانی تھے، گرفتار افراد کی عمریں چالیس سے پچاس کے درمیان ہیں۔

ریاض پولیس کا کہنا تھا کہ جعل سازوں کے قبضے سے 91 جعلی اقامے برآمد ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق جعل ساز اقامہ محنت اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو جعلی اقامے اور ورک پرمٹ تیار کر کے فروخت کر رہے تھے، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پانچوں گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے-

The post سعودی عرب: جعلی اقامے بیچنے والا گروہ گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31PRrxJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear