پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 31 اگست، 2020

پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سویڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے سویڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات کسی بھی مذہب کی تعلیمات کے خلاف ہیں، مذہبی نفرت سے آزادی اظہار کا دفاع نہیں ہوسکتا۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے، ایسے اقدامات عالمی امن کے لیے خطرناک ہوں گے۔

The post پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YO5nr8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear