کراچی کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 24 اگست، 2020

کراچی کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار

کراچی : شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کیلئے پولیس نے اہم نکات پر مشتمل سفارشات تیار کرلیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مکمل بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کوایک مرتبہ پھراسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، کراچی پولیس نےاہم نکات پرمشتمل سفارشات تیار کرلیں، آج کراچی میں ایپکس کمیٹی کااجلاس منعقد کیا جائے گا، اہم اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مکمل بریفنگ دیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اہم مسائل کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، قیدیوں کی ای ٹیگنگ اورغیرقانونی اسلحے پر بریفنگ دی جائے گی اور منشیات کےعادی افراد اور بحالی مراکزپربھی بات کی جائے گی۔

غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے اہم تجازیزتیارکرلی گئیں، پولیس نے شہرقائدمیں 4 بڑے ویپن ڈیٹکٹر اسکینر لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت پہلا اسکینر حب،دوسرا سپرہائی وے اور تیسرانیشنل ہائی وے پر لگایا جائے گا۔

چوتھااسکینرکراچی ریلوےاسٹیشن کے خارجی راستےپر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 4بڑے راستوں کے علاوہ35 اہم راستوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

شہر میں ان تمام مقامات کے ذریعےغیرقانونی اسلحہ داخل ہوتا ہے، کسی بھی اسلحہ ڈیلرسےچیک اینڈبیلنس کااختیارپولیس کےپاس نہیں، اسلحہ ڈیلرقانونی اسلحےکےساتھ غیرقانی اسلحہ بھی لے آتے ہیں۔

قیدیوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی سفارش سندھ حکومت کوارسال کردی گئی جبکہ آئی جی سندھ نےسندھ حکومت کوای ٹیگنگ منصوبےکی سفارش کی ہے۔

کراچی پولیس نے منشیات کےعادی افرادکےلیےبھی منصوبہ تیارکرلیا، 5مقامی این جی اوزنے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ذمہ اٹھایا ہے حکومت سندھ اگر 5مقامات پر اجازت دے تو فوری عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

The post کراچی کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3le5rKE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear