یوم آزادی کے دن پر وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے پیغام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 14 اگست، 2020

یوم آزادی کے دن پر وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر علامہ اقبال کا شعر ٹوئٹ کرکے نوجوانوں کیلئے پیغام میں کہا آج کے نوجوانوں کیلئے بھی یہ ایک انمول سبق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کا شعر ٹوئٹ کردیا اور کہا نوجوانون کیلئے دھرنے کے وقت بھی یہی پیغام تھا آج بھی یہی پیغام ہے ، آج کے نوجوانوں کیلئے بھی یہ ایک انمول سبق ہے۔

سبق پھر پڑھ صداقت کا ،عدالت کا ،شجاعت کا
لیاجائےگا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا قوم کو 73ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتاہوں ، ہمارا سفر قائد اعظم کے پاکستان کی طرف شروع ہوگیا ہے، قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے کامیابی کیساتھ نمٹنے پرقوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں، غریب کونقدامداد،اسمارک لاک ڈاؤن کی وجہ سےکیسزکم کرنے کے قابل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر میں نقصانات کی بھرپائی کررہےہیں جو وراثت میں ملے، طویل مذاکرات کے بعد آئی پی پیزسےنیا معاہدہ ہوگیاہے، معاہدے سے توانائی پیدوار ی لاگت اورسرکلرڈیٹ میں کمی آئےگی ، اگلا اصلاحاتی ہدف پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریو ں کے نام ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بہادر کشمیریو ں کو پیغام دیتا ہوں پاکستانی قوم ان کےساتھ ہے ، بھارت کےغاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کی ہر سطح پر مددکریں گے، 2سال کی جدوجہدکےبعدمعیشت کی بحالی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

The post یوم آزادی کے دن پر وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے پیغام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gZLGDS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear