وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 26 اگست، 2020

وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں،اکیلا نہ چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ندی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی سی چیئرمین سلمان عبداللہ مراد نے ملیر ندی سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ماروی گوٹھ پہنچ کر لوگوں سے تفصیلات لیں۔مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کھوئی گوٹھ 22، درسانو چھنو سے30 لوگوں کا انخلا ہوگیا،مدینہ ٹاؤن،یار محمد گوٹھ میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں‌۔

مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو فوری لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں،اکیلا نہ چھوڑیں‌۔

صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جبکہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں اور تمام ملازمین کو اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3guCNkP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear