‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 24 اگست، 2020

‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا’

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ترقی کا سفر روکناچاہتےہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بےبنیاد الزامات لگانےوالےترقی کاسفر روکناچاہتےہیں، ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہےہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کےمخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں، شعبدہ باز ی کادورگزر گیا،لوٹ مار کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنیوالے شفاف پاکستان کی جانب سفرکھوٹاکرناچاہتےہیں، مخالفین کی تنقید برائےتنقید کی کوئی پرواہ نہیں، الزامات لگائے والے پیچھے رہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا، ترقی کےسفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والےملک وقوم کے خیرخواہ نہیں، سازشی عناصر ناکام تھے،ناکام ہیں اورناکام رہیں گے۔

The post ‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YsJPQJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear