بارش سے تباہی ،وزیراعظم کا کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کے حوالے سے بڑا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 29 اگست، 2020

بارش سے تباہی ،وزیراعظم کا کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بارش سےکراچی کےعوام کو درپیش تکالیف کااحساس ہے، وفاقی اورصوبائی حکومت مل کرکراچی کے 3بڑے مسائل کے حل پرکام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کوبارش سےکراچی کےعوام درپیش تکالیف کااحساس ہے، وفاقی اورصوبائی حکومت مل کرکراچی کے3بڑےمسائل کےحل پرکام کریں گی۔

مشکل گھڑی میں ایک مثبت پیش رفت سامنےآئی ہے، نالوں کی صفائی کے ساتھ تجاوزات کو مکمل ہٹایا جارہا ہے، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ نکاسی آب کا بھی مستقل حل نکالیں گے جبکہ کراچی کےعوام کوپینے کے پانی کی فراہمی کےاہم مسئلے کا حل نکالیں گے۔

گذشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ کراچی میں تباہی، درپیش مسائل کےحل میں وفاق ہرممکن تعاون کرے گا، تمام وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، ریلیف سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے طویل المدتی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے، آئندہ چند روز میں کراچی جا کر خود حالات کا جائزہ لیں گے۔

The post بارش سے تباہی ،وزیراعظم کا کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کے حوالے سے بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EBO8Td

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear