
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔
کابینہ پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کےقیام کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی کابینہ کو میڈیاہاؤسز کے بقایاجات سے متعلق اور معاشرتی اعشاریوں سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں یوروفائیوڈیزل اورپٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آئے گا اور ادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں واپڈا چیئرمین اور ممبران کے تقرر کیلئے قواعدوضوابط کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے۔
وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کے سی ای اوکی تعیناتی کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
The post وفاقی کابینہ کا اجلاس، پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear