سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 30 جولائی، 2020

سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا

اسلام آباد : سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلئے گئے، بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اراکین کوعید کی ایڈوانس مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

انسداددہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل بابراعوان نے سینیٹ میں پیش کیا جبکہ وزیرخارجہ کی طرف سے بابراعوان نے ہی اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ترمیمی بل پیش کیا۔

بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کوعید کی ایڈوانس مبارک باد دی۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج، شور شرابے اور نعرےبازی کے دوران انسداددہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ ترمیمی بل منظور کئے گئے تھے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پہلےبات کرنےکاموقع دیاجائے،اسپیکر نے اپوزیشن سے کہا اس طرح نہیں ہوگا کہ آپ ڈکٹیٹ کریں ایسا ہی کرنا ہے تو آپ پھر میری سیٹ پر بیٹھ جائیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں دونوں بلز پر اپوزیشن کی تمام تجاویز مسترد کردی گئی تھیں۔

The post سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gbxlnG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear