قطری طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 28 جولائی، 2020

قطری طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور: قطری دارالحکومت دوحہ سے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا جانے والی قطرایئرلائن کی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ سے ڈھاکا جانے والی قطری پرواز ’کیو آر 3248‘ کو میڈیکل ایمرجنسی کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا، طیارے میں سوار 6 بنگلادیشی مسافروں کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، بنگلادیشی مسافر امین الحق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ دیگر پانچ مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، ایک مسافر امین الحق اور اس کے ساتھی مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

اسپتال جانے والے مسافر اور اس کے ساتھی کو چھوڑ پر غیر ملکی طیارہ واپس ڈھاکا روانہ ہوگیا ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر لاہور ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔

The post قطری طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hK768c

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear