وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 13 نکاتی ایجنڈا جاری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 27 جولائی، 2020

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس میں ملکی معیشت سمیت دیگر اہم امور زیرغور ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے 13 نکاتی ایجنڈے کے تحت ملکی معاشی، سیاسی اور کرونا وباء کی صورت حال پر غور کیا جائے گا، میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو معاشرتی اشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کابینہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات پرکمیشن کی منظوری دے گی، یوروفائیو ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
کل ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
دریں اثنا ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، چیئرمین واپڈا اور ممبران کی تقرریوں پر قواعد وضوابط کا مسودہ پیش کیا جائے گا، یوایس ایف کمپنی کے سی ای اوکی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
The post وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 13 نکاتی ایجنڈا جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.


from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jIkYS9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear