
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے،پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنےکیلئےہر اقدام کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کےجذبے،لگن اورپیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف نےکرونا روک تھام میں سول انتظامیہ سےفارمیشن کےتعاون کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی کرونا کی روک تھام کیلئےکوششوں میں ہر ممکن احتیاط کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اورفلاح ہماری ذمہ داری ہے، پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنےکیلئےہر اقدام کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف نے ملک کیلئےقربانیاں دینے والےشہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بطورسولجر فرض کی انجام دہی پر فخر ہے۔
The post آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hqRLwe
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear