وزیراعظم نے آج کی عید کو مختلف قرار دے دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 13 مئی، 2021

وزیراعظم نے آج کی عید کو مختلف قرار دے دیا

مری: وزیراعظم عمران خان بھی روایتی عید کو مس کرنے لگے، کہا کہ دو وجوہات کی بنا پر آج کی عید بہت مختلف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیراعظم نے امت مسلمہ کو عیدمبارک کا پیغام دیا اور کہا کہ دو اہم وجوہات کےباعث آج کی عید بہت مختلف ہے، اس عید کو دو وجوہات کی بنا پر اپنےکنبے کے ساتھ منانا چاہئے

پہلی وجہ بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وباء پاکستان میں جس کے پھیلاؤ پر ہم نے دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے چنانچہ لازم ہےکہ ہم احتیاطی تدابیر کو بطورِخاص ملحوظ خاطر رکھیں۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دوم یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے۔

The post وزیراعظم نے آج کی عید کو مختلف قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3y7uAwX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear