ڈاکٹر فیصل سلطان کا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 26 مئی، 2021

ڈاکٹر فیصل سلطان کا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ملک بھر میں قائم سینٹر پر عوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تقریباً 24 سے زائد ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے ہیں، مقصد شہریوں کو ویکسی نیشن میں آسانی فراہم کرنا ہے، سینٹر میں یومیہ 7 سے 10 ہزار افراد کے لیے ویکسی نیشن کی سہولت ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ سینٹر میں 25 ویکسین کاؤنٹر اور 75 رجسٹریشن ڈیسک بنائی گئی ہیں۔

The post ڈاکٹر فیصل سلطان کا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wzyU6B

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear