کورونا ویکسینیشن : پاکستان میں کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 26 مئی، 2021

کورونا ویکسینیشن : پاکستان میں کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کل سے 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی نے 19 سال سے زائدعمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنےکافیصلہ کیا ہے ، رجسٹریشن کافیصلہ این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا، 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی ، اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

گذشتہ روز اسد عمر نے بتایا تھا کہ پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سےزائدافرادکی ویکسی نیشن کی گئی، اس دوران 2لاکھ 67 ہزار 953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے کہا تھا رجسٹرڈلوگوں سےدرخواست ہے جلدویکسی نیشن کیلئےسینٹرجائیں، جن کودوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بر وقت ویکسی نیشن کے لئے جائیں۔

The post کورونا ویکسینیشن : پاکستان میں کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3umKKPY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear