پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ مبارک - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 28 مئی، 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ مبارک

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورسابق کپتان مصباح الحق نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقع پر کرکٹرز سمیت مداحوں کی مصباح الحق کو مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے،مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔

انٹرنیشنل کیرئیر میں اسٹار کرکٹر نے کئی اعزاز اپنے نام کئے، مصباح کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ چھبیس ٹیسٹ میچزجیتے، دوہزار سولہ میں ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلائی اور آئی سی سی سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ’میس‘ بھی حاصل کی۔

مصباح الحق گیارہ سیریز جیتنےوالے ایشیا کے واحد کپتان ہی، ٹیسٹ میں تیز ترین ففٹی اور تیز ترین سنچری کا اعزازبھی اپنےنام کیا، مصباح کا شمار پاکستان کےکامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

 

The post پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ مبارک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34nrFT1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear