
لاہور : صلی ٹاؤن میں خالی سے پلاٹ سے گمشدہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی، پولیس شبہ ہے کہ بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے صلی ٹاؤن میں خالی پلاٹ سے گمشدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، پولیس کو مقتول بچے کے گھر کی چھت پر مبینہ طور پر خون کے نشانات بھی ملے ہیں جس سے پولیس کو اہل خانہ پر قتل کا شبہ ہے۔
بچے کی شناخت شایان علی ولد محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے ،جس کے باپ نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شاہد دونوں بیویوں کے ساتھ ایک ہی مکان میں رہتا ہے، گراؤنڈ فلور پر پہلی جب کہ فرسٹ فلور پر دوسری بیوی رہائش پذیر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت پر مبینہ طور پر خون کے نشانات پائے گئے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے منتقل کردیا ہے،و اقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
The post ظلم کی ایک اور داستان: لاہور میں خالی پلاٹ سے گمشدہ بچے کی لاش برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sbRqPV
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear