سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 11 اپریل، 2021

سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان

ریاض: سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاندآج دیکھا جائے گا، سعودی سپریم کورٹ نے لوگوں سے چاند دیکھنے کی شہادت مانگ لی۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

مملکت سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی آج رمضان کا چاند دیکھا جائے گا۔

سعودی عرب: رمضان کے چاند کے حوالے سے اہم خبر

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے لوگوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے والے اپنی گواہی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔

سعودی عدالت عظمیٰ کے مطابق اتوار(آج) کو چاند دکھائی نہ دینے کی صورت میں پیر جو کہ ام القریٰ کیلنڈر کے تحت 30 شعبان، جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق 29 شعبان ہے، کی شام کو چاند دیکھا جائے۔

The post سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3s65QRC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear