تین سالہ بچے کی فائرنگ سے شیرخوار بھائی ہلاک - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 11 اپریل، 2021

تین سالہ بچے کی فائرنگ سے شیرخوار بھائی ہلاک

واشنگٹن : امریکا میں تین سالہ بچے نے 8 ماہ کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی اتفاقاً چلی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچے کے ہاتھوں شیر خوار بچے کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری ہیوسٹن میں پیش آیا، جہاں ایک تین سالہ بچہ لوڈڈ پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک بندوق سے گولی چل گئی۔

پستول سے نکلی گولی اس کے 8 ماہ کے بھائی کے پیٹ میں جالگی، اہل خانہ زخمی بچے کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا۔

واقعے کی تحقیق کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں چار بالغ افراد بھی موجود تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے چاروں بالغ افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

The post تین سالہ بچے کی فائرنگ سے شیرخوار بھائی ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3d6AF45

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear