
ریاض: عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود سعودی گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار کو چوبیس قیراط 1 گرام سونا اتوار کو 210.49 ریال میں فروخت ہوا۔
اسی طرح مملکت میں 21 قیراط ایک گرام سونا 184.18 ریال جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 157.87 ریال میں بیچا گیا۔
گزشتہ روز 14 قیراط ایک گرام سونا 122.97 ریال میں دستیاب رہا۔
سعودی عرب میں اتوار کے روز 1 اونس سونے کی قیمت 6546 ریال رہی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 1473.02 ریال ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب سونے کی عالمی منڈی میں سونے کے فوری سودوں کی قیمت میں 0.4 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔
The post سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wHGddn
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear