بڑی خبر، کیا پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت ملے گی؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 5 اپریل، 2021

بڑی خبر، کیا پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت ملے گی؟

کراچی: وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کی اجازت ملی تو زائرین کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ‘باخبر سویرا’ میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا سعودی حکومت نے مقامیوں کے لیے عمرے کا اعلان کیا تاہم باہر والوں کے لیے کوئی پالیسی وضع نہیں کی، سعودی عرب میں جو ویکسین لگوائے گا وہ ہی عمرے پر جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کی اجازت ملی تو زائرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، عمرے سے متعلق تیاری مکمل ہے سعودی حکام کی ہدایت کا انتظار ہے۔

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اگر سعودی حکومت نے اجازت دی تو زائرین کے لیے خصوصی طور پر ویکیسن کے انتظامات کریں گے، کورونا ویکسین بالکل محفوظ ہے، روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ رمضان کے دوران عمرے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے استقبالیہ سینٹرز پر چیک کیے جائیں گے جبکہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی سختی کے ساتھ کرایا جائے گا۔

The post بڑی خبر، کیا پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت ملے گی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Omwc3Z

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear