
کراچی : شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شہری احتیاط کریں، کیوں کہ آج بھی درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں گرمی کا زور ٹوٹنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 17 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ہے البتہ دن میں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
The post کراچی سمندری ہوائیں بحال، گرمی کا زور ٹوٹنے لگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wuzwek
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear