وزیراعظم عمران خان آج مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 23 اپریل، 2021

وزیراعظم عمران خان آج مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج مری میں کوہسار یونیورسٹی کاافتتاح کریں گے ، یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج مری کا دورہ کریں گے ، عمران خان کی آمد سے قبل تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، یونیورسٹی کے قیام کامقصد سیاحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا ہے۔

کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی جبکہ آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے، اس مقصد کےلئے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی میں سیاحت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جائے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم مری میں ٹی بی سینیٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان آج مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ayFMbG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear