
ریاض : سعودی دارالحکومت کی زمین اچانک دھنس گئی جس کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے جنوبی محلے المنصورہ میں زمین دھنسنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوراہے اور معن بن زائدہ اسٹڑیٹ سگنل کے سامنے والی زمین دھنسنی ہوئی ہے جس سے گزرنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپلٹی حکام نے زمین کا کچھ حصہ ٹھیک کردیا ہے تاہم ابھی مکمل زمین ٹھیک کرنا باقی ہے۔
شہری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے زمین دھنسے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
The post سعودی عرب: ریاض میں زمین دھنسنے کا واقعہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31Jg4fW
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear