سعودی عرب: سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

سعودی عرب: سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

ریاض : سعودی حکومت نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت 10 رمضان سے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ک مطابق سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے تیسری سے چھٹی جماعت تک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا، اور امتحانات ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک شروع ہوکر سہ پہر تین سے 5 بجے چلیں گے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ دوسری جماعت کے امتحانات کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا جبکہ باقی جماعتوں کے امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہی فرمان کے تحت عید الفطر کی تعطیلات سے قبل امتحانات مکمل کیے جائیں گے۔

The post سعودی عرب: سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rHHyND

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear