
اسلام آباد: حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں ، حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر وزیرتوانائی بنادیا گیا جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے۔
عمرایوب سے بھی وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر وفاقی وزیراقتصادی امور بنادیاگیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کاقلمدان دیدیاگیا۔
The post بڑی تبدیلی، شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیاگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uVmsxb
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear