پاکستان میں سوشل میڈیا پر چند گھنٹوں کے لیے پابندی لگ گئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 16 اپریل، 2021

پاکستان میں سوشل میڈیا پر چند گھنٹوں کے لیے پابندی لگ گئی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج چند گھنٹوں کے لیے ٹوئٹر، فیس بک، یو ٹیوب اور واٹس ایپ چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا 11 بجے سے 3 بجے تک بند رہے گا، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے۔

پاکستان میں چند گھنٹوں کے لیے ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام بھی چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

اعلان کے بعد ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند ہو گئی ہیں۔

The post پاکستان میں سوشل میڈیا پر چند گھنٹوں کے لیے پابندی لگ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dmYx3R

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear