کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 5 اپریل، 2021

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کال سینٹرز کے فوری قیام کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا رجسٹرڈ بزرگ افراد تک رسائی خصوصی کال سینٹرز سے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کال سینٹرز نو شو پالیسی کے تحت تمام اضلاع میں قائم ہوں گے ، یہ کال سینٹرز ویکسینیشن کیلئے رجسٹرڈافرادسے رابطےکریں گے، رابطے میں رجسٹرڈافرادسےویکسین نہ لگوانےکی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے کورونا کال سینٹرز کے فوری قیام کی منظوری دیتے ہوئے کال سینٹرزکوسوالات کےخدوخال فراہم کردیے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کال سینٹر عملہ بزرگ شہریوں سے 5سوالات پوچھےگا، عملہ رجسٹرڈ افراد سے ویکسینیشن نہ کرانے کی وجوہات جانےگا اور رجسٹرڈافرادسےویکسینیشن پر تحفظات معلوم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کال سینٹرزرجسٹرڈ بزرگ افراد کو ویکسینیشن کیلئے قائل کریں گے جبکہ کورونا کال سینٹرز یومیہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔

The post کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uo1kzc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear