66 برس قبل جب شاہ سلمان ریاض کے گورنر بنے، نایاب تصویر وائرل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 18 اپریل، 2021

66 برس قبل جب شاہ سلمان ریاض کے گورنر بنے، نایاب تصویر وائرل

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نادر تصویر وائرل ہے جس میں وہ 66 برس قبل ریاض کے گورنر کی حیثیت سے نظر آرہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سعود بن عبدالعزیز نے 66 برس قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز (جو اس وقت شہزادے تھے) کو سعودی دارالحکومت ریاض کا گورنر مقرر کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے سعودی فرمانروا کی قدیم تصویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ 17 اپریل 1955 کو اس وقت کے گورنرریاض شہزادہ نایف بن عبدالعزیز نے بیماری کی وجہ سے استعفی دیا تو ان کی جگہ شاہ سلمان کو گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

شاہ سعود بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض کا گورنر متعین کیا تھا۔

 شاہ سلمان نے 17 اپریل 1955 کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تقریبا 5 برس تک اس عہدے پر کام کیا۔ انہوں نے دسمبر 1960 کو عہدے سے استعفیٰ دیا۔ بعد ازاں وہ 1963 کو دوبارہ ریاض کے گورنر لگے تھے۔

The post 66 برس قبل جب شاہ سلمان ریاض کے گورنر بنے، نایاب تصویر وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ttfFKF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear