کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 25 اپریل، 2021

کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق

اسلام آباد: نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے 118 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 55 ہزار 128 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.17 فی صد رہی۔

دوسری طرف ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے، اسلام آباد میں وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد فوج نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاک فوج کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، خط میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات لینے کے لیے درخواست کی گئی ہے، سندھ میں پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

The post کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dMLsAU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear