سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے اہم وضاحت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 19 مارچ، 2021

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے اہم وضاحت

ریاض: سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے بکنگ کے حوالے سے عمرہ زائرین کیلئے چند اہم وضاحتیں پیش کی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت کہنا ہے کہ زائرین ایک کے بعد دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں، موجودہ نظام کے تحت پندرہ روز میں ایک بار عمرے کی اجازت ہوگی۔

خواہشمند شہری اور غیر ملکی ایک عمرہ کر کے دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اگر کسی کی عمرہ درخواست منسوخ ہوچکی ہے تو وہ دوبارہ نیا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں، فی الوقت 18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

سعودی کابینہ میں ردوبدل، وزیر حج و عمرہ تبدیل

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے کا امکان نظر نہ آ رہا ہو تو دوبارہ کوشش کی جائے۔ خیال رہے کہ مملکت میں ان دنوں بکنگ کے حوالے زیادہ تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

The post سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے اہم وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3c1zjHG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear