
پاکپتن: ناقص تفتیش کے باعث زیادتی کیس میں رہائی پانے والے ملزم نے رہا ہوتے ہوئے ایک بار پھر قبیح کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا ڈالی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو سال ملزم ذوالفقار ماچھی کو زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا، یہی نہیں ملزم کے خلاف زیادتی سمیت چار مقدمات درج تھے، عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال رہائی کا پروانہ ملا۔
رہائی پاتے ہی ملزم میں ایک بار شیطانی صفت جاگی اور اس نے دوسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
واقعہ میڈیا پر نشر ہوا تو ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے نوٹس لیا اور پولیس کو فوری طور پر بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا، ڈی پی او کے حکم پر پولیس حرکت میں آئی اور مبینہ زیادتی کے شکار بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم ذوالفقار ماچھی کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے ملزم کے ہاتھوں بچےکے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
The post زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی رہا ہوتے ہی شرمناک حرکت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ruRXfg
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear