ریاست جارجیا میں انتخابی قانون سازی پر تنازع، صدربائیڈن کی سخت مخالفت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 27 مارچ، 2021

ریاست جارجیا میں انتخابی قانون سازی پر تنازع، صدربائیڈن کی سخت مخالفت

واشنگٹن : جارجیا میں انتخابی قانون سازی پر تنازع کھڑا ہوگیا، صدر بائیڈن نے جارجیا میں الیکشن کےلیے نئی قانون سازی کو غیرامریکی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں انتخابی قانون سازی کے معاملے پر ریاستی حکام اور صدر بائیڈن میں اختلاف پیدا ہوگیا، صدر بائیڈن نے کہا کہ شہریوں کو ووٹنگ سے روکنا قبول نہیں، ایسے ریاستی قانون کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جارجیا میں الیکشن کےلیے نئی قانون سازی غیر امریکی ہے، جبکہ سابق صدر ٹرمپ نے جارجیا میں نئی قانون سازی پر ریاستی اسمبلی کو مبارکباد دی۔

دونلڈ ٹرمپ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ جعلی الیکشن سے سبق سیکھا گیا ہے مگر کاش ایسے پہلے سمجھ لیا جاتا۔

گورنر جارجیاں کیمپ نے صدر بائیڈن کے نئی قانون سازی پر تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست کےلیے ریاست شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

The post ریاست جارجیا میں انتخابی قانون سازی پر تنازع، صدربائیڈن کی سخت مخالفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rm93vS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear