
ریاض : سعودی عرب نے کرونا وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے عائد پابندیوں کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے مہلک ترین وبا کرونا وائرس سے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کےلیے پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم اب حکومت نے ان پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار 7 مارچ سے ریسٹورنٹس میں ٹیبل سروس بحال کردی جائے گی جبکہ اسپورٹس کمپلیکس، سینما اور جم ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے سماجی تقریبات میں 20 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی برقرار رکھی ہے۔
The post سعودی عرب کا کرونا پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3c3Qqat
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear