
اسلام آباد : آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم کی جانب سے سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے جائزہ مکمل کرنے کے بعد دی۔
پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ جولائی 2019 میں پروگرام کی پہلی بار منظوری دی گئی تھی، ادائیگی سے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت مجموعی دو ارب ڈالر کی فراہمی ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق جانوں کو بچانے، معیشت کی مدد کےلیے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں جب کہ پاکستان نے شرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے جارحانہ اقدامات کیے۔
The post آئی ایم ایف کا پاکستان کےلیے بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3spdis2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear