پنجاب میں ایک اور بچہ مبینہ زیادتی کا شکار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 25 مارچ، 2021

پنجاب میں ایک اور بچہ مبینہ زیادتی کا شکار

صوبہ پنجاب میں کم عمر بچیوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعات نے صاحب اولاد افراد کو ایک انجانے خوف میں مبتلا کردیا ہے، تواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باعث بچے اور بچیاں ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں۔

دو روز قبل راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں نو سالہ زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھی، بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہونے پر شہری شدید مشتعل ہوگئے تھے اور وحشی درندے کو انجام تک پہنچانے کی کوشش کی مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور تھانے منتقل کردیا۔

مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بولتے ہوئے گرفتار ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیاتھا، ابھی اس دلخراش واقعے کا طوفان تھما نہیں تھا کہ بورے والا کے نواحی گاؤں میں وحشی درندے نے سات سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور زینب سے درندگی، ننھی بچی زندگی کی بازی بھی ہار گئی

مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے، سفاک واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

واقعے سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، پولیس پارٹی جلد ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے کٹہرے میں کھڑا کرے گی اور متاثرہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔

The post پنجاب میں ایک اور بچہ مبینہ زیادتی کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31dyaGA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear