شہر قائد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،مفتی سلیم اللہ زخمی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 31 مارچ، 2021

شہر قائد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،مفتی سلیم اللہ زخمی

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر نامعلوم دہشت گرد منظم ہونے لگے ہیں اور انہوں نے اپنے مذموم کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت مفتی سلیم اللہ کے نام سے کی گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمی مفتی سلیم اللہ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں مفتی سلیم اللہ کے ساتھ ان کی اہلیہ سمیت دوخواتین بھی موجود تھیں تاہم خوش قسمتی سے وہ فائرنگ سے محفوظ رہیں۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی سلیم اللہ پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ منگھوپیر میں واقع اپنے مدرسے جارہے تھے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مفتی سلیم اللہ زخمی ہوئے اور انہیں بازو اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں، واقعے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مفتی سلیم اللہ کو دو گولیاں لگی ہیں اور انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا اس کے پیچھے کچھ اور محرکات ہیں، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

The post شہر قائد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،مفتی سلیم اللہ زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PGHyjE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear