‘نجی شعبہ کورونا ویکسین کی من مانی قیمت چاہتا ہے مگر حکومت بلیک میل نہیں ہوگی’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 31 مارچ، 2021

‘نجی شعبہ کورونا ویکسین کی من مانی قیمت چاہتا ہے مگر حکومت بلیک میل نہیں ہوگی’

اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پرائیو ٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین پرمن مانی قیمت چاہیئے لیکن حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبوں کو ویکیسن کے حوالے تحریری اجازت کی نہیں بلکہ صرف ڈریپ کے پاس رجسٹریشن ضروری ہے، حکومت نے 4 ویکیسن کی اجازت دی ہے، صوبوں کو صرف منگوانے والی ویکسین سے متعلق ڈریپ کو بتانا ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ پرائیو ٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین پرمن مانی قیمت چاہیئے لیکن حکومت بلیک میل نہیں ہوگی اور عوام پرکوئی بوجھ نہیں ڈالیں گی۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ جہاں تک ویکسین منگوانے کے لئے اجازت کا تعلق ہے توسندھ حکومت کو ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی چاہیئے، اس کا تعلق وفاق یا وزیراعظم سے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی نئی قسم بچوں کوبھی بہت زیادہ متاثر کررہی ہے، فی الوقت بچوں کو ویکسین لگانے کا تجربہ نہیں کیا گیا، صورتحال دیکھ کرلگ رہا ہے کہ جلد دنیا میں بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

The post ‘نجی شعبہ کورونا ویکسین کی من مانی قیمت چاہتا ہے مگر حکومت بلیک میل نہیں ہوگی’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3u8Ff7U

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear