ووٹوں کی خریدوفروخت : یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنےکی درخواست پرسماعت شروع - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 9 مارچ، 2021

ووٹوں کی خریدوفروخت : یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنےکی درخواست پرسماعت شروع

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے ووٹوں کی خریدوفروخت سے متعلق ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہوگئی، ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کاانتخاب کالعدم قرار دیاجاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کے خلاف ویڈیو اسکینڈل اور کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کررہا ہے، درخواست گزار فرخ حبیب اور فیصل جاوید الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی یوسف رضا گیلانی کے خلاف سماعت جلدی کرنے کی درخواست قبول کر لی تھی، تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب، ملائیکہ بخاری اورکنول شوزب کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں ، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بارہ مارچ کو شیڈول ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے گیارہ مارچ کوکیس مقرر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کاانتخاب کالعدم قرار دیاجاسکتا ہے، ویڈیوسامنےآگئی اور ویڈیو کے کرداروں نےاعتراف بھی کرلیا ہے۔

اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ ویڈیوآنےکے بعدووٹوں کی خریدوفروخت ثابت ہوچکی ہے،علی گیلانی،مریم نواز،یوسف رضا گیلانی ویڈیواسکینڈل میں گرفتار بھی ہوسکتےہیں۔

آفتاب باجوہ ایڈوکیٹ نے ویڈیوز کو ناقابل تردید شواہد قرار دیتے ہوئے کہا سینیٹ الیکشن صاف وشفاف نہیں تھے، ری پولنگ کا حکم آنا چاہیے۔

خیال رہے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریداری کی ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس میں وہ رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے تھے اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

The post ووٹوں کی خریدوفروخت : یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنےکی درخواست پرسماعت شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38lVgin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear