
کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں غیر ملکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے کمیلہ اسٹاپ پر پیش آیا، فائرنگ ایک گاڑی پر کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار غیر ملکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا غیر ملکی چینی شہری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کےلئے قریبی اسپتال منتقل کیا، اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post لیاری میں گاڑی پر فائرنگ، غیر ملکی سمیت دو افراد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kXx4ro
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear