
لاہور : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کااعتمادکاووٹ لینےکافیصلہ اپوزیشن کو بڑا چیلنج ہے، اپوزیشن کواکثریت ثابت کرنی ہوگی ورنہ ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ، وزیراعظم کااعتمادکاووٹ لینےکافیصلہ اپوزیشن کوبڑاچیلنج ہے، اپوزیشن کو اکثریت ثابت کرنی ہوگی ورنہ ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔
تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اسکے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینےکا دلیرانہ فیصلہ کرکے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔ اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 4, 2021
دوسری جانب اس حوالے سے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کااعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان اعلیٰ پارلیمانی اقدار کامظہر ہے، ایسا فیصلہ صرف عمران خان جیسا جمہوریت پسند قائد ہی کر سکتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دوسےنوٹ کو عزت دو تک کاشرمناک سفر پوراہوا، اپوزیشن نےکالےدھن سےاربوں لگا کر بھی اپنا منہ کالاکر لیا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نوٹوں کےڈھیر سےمحض 2سیٹیں زیادہ جیت کر کوئی بڑا انقلاب نہیں آیا بلکہ پی ڈی ایم نے سیاسی اور جمہوری تاریخ میں اپنے نام اور کردار کو آلودہ کر لیا ہے۔
خیال رہے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ناکامی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ، تحریک انصاف نے ایوان بالا کی اٹھارہ نشستیں جیتیں ، جس کے بعد سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
The post ‘وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اپوزیشن کو بڑا چیلنج ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bXke8J
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear