حفیظ شیخ کی ناکامی، وزیراعظم کا پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 4 مارچ، 2021

حفیظ شیخ کی ناکامی، وزیراعظم کا پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے اورآئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان سے عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

گذشتہ روز سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وزرا کا اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیراعظم کوسینیٹ انتخابات کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نےاجلاس کےشروع میں اعتمادکاووٹ لینےکےفیصلہ سےآگاہ کرتے ہوئے کہا اعتمادکاووٹ لینےکامقصداپوزیشن کی پیسےکی سیاست کو بے نقاب کرناہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیاہےاسی ایوان سےاعتمادکاووٹ حاصل کروں گا، میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا، جس کومجھ پراعتماد نہیں سامنے آکراظہار کرے۔

اقتدارعزیزہوتاتوخاموش ہوکربیٹھ جاتا، وزیراعظم کاعہدہ اہم نہیں نظام کی تبدیلی میرامشن ہے، اگرعوامی نمائندوں کومجھ پراعتمادنہیں توکھل کرسامنےآئیں۔

آج میرےموقف کومکمل طورپرتقویت ملی ہے، ووٹ بیچنےاورخریدنےوالوں کوبےنقاب کروں گا، شفاف الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی شفافیت کےلیےہرفورم پرجائیں گے۔

خیال رہے سینیٹ الیکشن میں حکومت اسلام آباد کی نشست ہارگئی تھی ، پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضا گیلانی کامیاب اور حفیظ شیخ کوپانچ ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

The post حفیظ شیخ کی ناکامی، وزیراعظم کا پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3e76efb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear