مقامی فارما کمپنیوں کا سستی کرونا ویکسین دینے سے انکار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 24 مارچ، 2021

مقامی فارما کمپنیوں کا سستی کرونا ویکسین دینے سے انکار

کراچی : روسی ایکسین کی مناسب قیمت نہیں لگائی گئی، دو مقامی دوا ساز اداروں نے روسی ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی دوا ساز کمپنیوں نے عوام کی پہنچ سے کرونا ویکسین بھی دور کرنے کی تیاری کرلی، روسی ویکسین کی قیمت کے تعین میں اختلاف پیدا ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو مقامی دوا ساز اداروں کی جانب سے روسی ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی تجویز کردہ قیمت پر ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں، اچھی قیمت نہ ملنے پر ویکسین واپس بھجوانے کا آپشن کھلا ہے۔

خیال رہے کہ ڈریپ کی جانب سے روسی ویکسین اسپوتنکV  کی 2 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 8 ہزار 449 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، جبکہ 4 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 16 ہزار 560 روپے مقرر کی گئی تھی۔

اسپوتنک V  کی 10 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 40 ہزار 555 روپے ہوگی، جب کہ 20 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 81 ہزار 110 روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی کی ایک فارما کمپنی نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپوتنک V کی 50 ہزار ڈوز درآمد کی ہیں، جب کہ ایک ملٹی نیشنل فارما کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے، چینی کمپنی کی کرونا ویکسین ایک خوراک پر مشتمل ہے۔

The post مقامی فارما کمپنیوں کا سستی کرونا ویکسین دینے سے انکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ffrIY1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear