این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف سماعت آج ہوگی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 24 مارچ، 2021

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف سماعت آج ہوگی

ڈسکہ : الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب مسترد کردیا، دوبارہ پولنگ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 ڈسکہ پر ہونے والے انتخابات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ کالعدم قرار دیا گیا تھا، جس پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی، سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کےلیے مختص بجٹ کی تفصیلات جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن نے 23 اور 25 فروری کی عوامی سماعت کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کےلیے ایک کروڑ 91 لاکھ 78 ہزار کا بجٹ مختص کیا گیا۔

The post این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف سماعت آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39c5nGL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear