
بورے والا: ضلع وہاڑی کے شہر بورے والا میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، حادثے کے نتیجے میں بچے اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے حادثہ وہاڑی روڈ پر ظہیر نگر کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو مسافر بسیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئیں، حادثے کے نتیجے میں بسوں میں سوار ایک بچے اور دوخواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دلخراش حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں چار خواتین، دو مرد اور ایک بچہ شامل ہے، جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث دو بسوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور فرار ہونے والے ڈرائیورز کی تلاش شروع کردی ہے۔
The post بورے والا میں دلخراش ٹریفک حادثہ، بچے سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ldq3Dh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear