اپنی زندگیاں بچانے کیلئے مگرمچھوں کا انوکھا طریقہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 28 فروری، 2021

اپنی زندگیاں بچانے کیلئے مگرمچھوں کا انوکھا طریقہ

واشنگٹن: امریکا میں شدید برف باری اور طوفان کے باعث مگرمچھوں نے اپنی زندگیاں بچانے کا منفر طریقہ اپنالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں جنوبی امریکی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں جن میں اوکلاہاما بھی شامل ہے جہاں مگرمچھ خطرے سے دوچار ہیں۔

امریکا میں حالیہ دنوں کے دوران برفباری کی لہر نے ریاستوں کو منجمد کردیا ہے، شدید سردی نے چشموں تک کا پانی بھی جما دیا ہے اور اسی سردی کا نشانہ مگرمچھ بن رہے ہیں۔

خود کو بچانے کے لیے مگرمچھ اپنی ناک برف کی سطح کے اوپر جبکہ باقی جسم پانی کے اندر رکھ رہے ہیں تاکہ سانس کی روانی بحال رہے، اس رجحان کو اسنورکلنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مگرمچھ سرد خون والے جانداروں میں شامل ہیں۔

May be an image of nature

May be an image of bird and nature

May be an image of nature and body of water

The post اپنی زندگیاں بچانے کیلئے مگرمچھوں کا انوکھا طریقہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZX1z7d

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear