ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 28 فروری، 2021

ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہےکہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ نہیں ہوگا، ممکن ہے کہ اسے دو ہزار تئیس تک ملتوی کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایشیاکپ کا انعقاد رواں سال بھی ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلاجائے گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی، جس کے باعث لگتا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ نہیں ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرونا کی دوسری لہر موجود ہے، جس کے باعث یہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ، فیصلہ ہوچکا اگر بھارت نہیں تو یو اے ای میں ورلڈکپ ہوگا، ورلڈکپ وینیوز سےمتعلق اکتیس مارچ تک حتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

احسان مانی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ پر پی سی بی کے اجلاس میں تفصیلی بات کی گئی، آئی سی سی سےکہا ہے کہ صحافیوں کو ویزاملےتاکہ اچھی طرح ایونٹ کور کرسکیں۔

The post ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3r8E0oc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear