‘ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئے تیار رہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 13 فروری، 2021

‘ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئے تیار رہے’

لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں”ن لیگ کی پہچان منفی سیاست” عروج پر ہے ، مجرموں اورقبضہ مافیاکےخلاف کارروائیوں کو سیاسی رنگ اور قوع پذیر نہ ہونےوالےواقعےکوعطاتارڑکی گرفتاری قراردیا دے کر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کان کھول کرسن لے،عوام اورحکومت اوچھےہتھکنڈوں سےمرعوب نہ ہوں گے اور بھونڈی حرکتوں سے کرپٹ لیگ مزیدخود کو بےنقاب کرے گی، ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئےتیار رہے۔

The post ‘ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئے تیار رہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NrCE8L

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear