نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 16 فروری، 2021

نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اےسٹی اپارٹمنٹس میں فلیٹس الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم قدم، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اےسٹی نیا پاکستان  اپارٹمنٹس میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی، اپارٹمنٹس کےلیے بینک آف پنجاب سےمعاہدے کی منظوری دی گئی ، پہلے مرحلے میں 4ہزاراپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے 50فیصد کوٹہ، صوبائی ملازمین کو20 فیصد اپارٹمنٹ ، ایل ڈی اے ملازمین کو 20 فیصداور وفاقی ملازمین 10 فیصد فلیٹ دیے جائیں گے، وزیراعلی پنجاب نےصحافیوں اور وکلا کےلیےبھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے، ماضی کےشوبازوں کے وعدے ہوا ہوگئے ،پی ٹی آئی وعدےپورےکرے گی۔

The post نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dbZnke

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear