سیاحوں اور ٹرین کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 21 فروری، 2021

سیاحوں اور ٹرین کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سفاری ٹورسٹ ٹرین کا آج افتتاح ہوگا۔

تفصلات کے مطابق سفاری ٹورسٹ ٹرین روالپنڈی سے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی، ٹرین کا افتتاح آج اسلام آباد میں ہوگا۔ گولڑہ اسٹیشن سے سیاحوں کو حسن ابدال تک لے جایا جائے گا۔

سفاری ٹورسٹ ٹرین کا حسن ابدال سے اٹک خرد آخری سٹاپ ہوگا۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی سفاری ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ سفاری ٹورسٹ ٹرین کا فی مسافر ٹکٹ 1000 روپیہ ہوگا۔ بڑوں کے لیے ٹکٹ 1000 روپے جبکہ بچوں کیلئے 500روپےقیمت مقرر کی گئی ہے۔

سفاری ٹورسٹ ٹرین سیلون میں 3000 روپے کا ٹکٹ دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے دیگر اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

The post سیاحوں اور ٹرین کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37Bs4mS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear